چارے میں زہر،2 مویشی ہلاک،ایک کی حالت خراب

 خلیل نے شبہ ظاہرکیاہے کہ کسی سنگدل شخص نے مویشیوں کے چارہ میں زہرملادیا
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)چارے میں زہر سے 2 مویشی ہلاک،ایک کی حالت خراب ہو گئی۔نواحی گائوں132۔ای بی کے رہائشی محمدخلیل عرف بھولانے مویشیوں کوچارہ ڈالاتوچارہ کھاتے ہی تھوڑی دیرمیں ہی دوگائے ہلاک جبکہ ایک کی حالت غیرہوگئی۔ خلیل نے شبہ ظاہرکیاہے کہ کسی سنگدل شخص نے اس کے مویشیوں کے چارہ میں زہرملادیا۔