محبت کے نام پر دھوکہ؛ ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کرنے والی ’دوست‘ نے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے

محبت کے نام پر دھوکہ؛ ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کرنے والی ’دوست‘ نے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے

بھارتی شہری دل جیت سنگھ کو سچے پیار کی تلاش میں سنگین دھوکہ کا سامنا کرنا پڑا۔

 نوئیڈا کے رہائشی، جنہوں نے ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنایا تھا، اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی تقریباً 6.5 کروڑ روپے (پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 کروڑ) کھو بیٹھے۔دل جیت سنگھ کا گزشتہ سال رابطہ ایک خاتون "انیتا" سے ہوا، جس نے انہیں مبینہ طور پر تین کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ انیتا نے دعویٰ کیا کہ یہ سرمایہ کاری انہیں بھاری منافع دے گی۔ ابتدائی طور پر سنگھ نے 3.2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، اور چند گھنٹوں میں 24,000 روپے کا منافع کمایا۔ اس کے بعد، انیتا کے مشورے پر دل جیت نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی 4.5 کروڑ روپے، ساتھ ہی 2 کروڑ روپے کا قرض بھی لگا دیا۔دل جیت سنگھ نے 30 مختلف لین دین کے ذریعے تقریباً 6.5 کروڑ روپے مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔

 تاہم، جب انہوں نے اپنے منافع کو نکالنے کی کوشش کی تو ان سے سرمایہ کاری کی رقم کا 30 فیصد حصہ نکالنے کی درخواست کی گئی۔ اس پر انکار کرنے پر انیتا نے ان سے رابطہ منقطع کر دیا، اور پھر ویب سائٹس بھی بند ہو گئیں۔دل جیت نے شکایت درج کرائی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس اب اس معاملے میں ملوث اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، اور انیتا کا ڈیٹنگ ایپ پروفائل بھی جعلی ثابت ہوا ہے۔ یہ واقعہ ایک سنگین دھوکہ دہی کی نشاندہی کرتا ہے جس میں ایک شخص نے اپنی تمام دولت اور قرض ایک فرضی سرمایہ کاری اسکیم میں لگا دی۔