برطانیہ: مقامی عدالت نے دھوکہ دہی کے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کی وارننگ دی

برطانیہ: مقامی عدالت نے دھوکہ دہی کے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کی وارننگ دی

برطانیہ کی مقامی عدالت نے لوگوں کو بیلفس بن کر کال کرنے والے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ اس طرح کی کالز کا جواب دینے کے بجائے، لوگ عدالت کے اصل نمبروں پر رابطہ کریں۔

فراڈیوں نے بیلفس کے طور پر لوگوں سے رقم بٹورنے کے نئے طریقے ایجاد کیے ہیں۔ یہ افراد قرض کی عدم ادائیگی کی بنا پر گھر کا سامان اٹھانے کی دھمکی دیتے ہیں اور ساتھ ہی ناپاک مقاصد کے لیے جعلی عدالتی نمبروں کو فراہم کرتے ہیں۔جب لوگوں کو فراڈ کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی تو نارتھمبر لینڈ کے پال اور چیشائر کی وکٹوریہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو بچایا۔وزارت انصاف نے اس سلسلے میں واضح کیا کہ بیلفس بن کر کال کرنا قانونی جرم ہے، اور ایسی کالز کا فوری طور پر جواب نہ دیں بلکہ متعلقہ عدالت کے درست نمبروں پر ہی رابطہ کریں۔