لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو واقعے کے صرف 6 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا، مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔تحقیقات کے دوران سیف سٹی اور مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم عدیل کی شناخت کی گئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر شاہ رخ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او عرفان اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے واقعات میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے یا شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔