لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کی بروقت کارروائی، خاتون جونیئر کلرک کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کی بروقت کارروائی، خاتون جونیئر کلرک کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور ڈولفن اسکواڈ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایک خاتون جونیئر کلرک کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فضل عباس شیرازی کو کینال روڈ مغلپورہ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ زبردستی خاتون کو موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے دست درازی کی جس پر ڈولفن اسکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے مغلپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ڈی آئی جی آپریشنز برانچ میں بطور کلرک تعینات ہے۔