وانا(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں عوام کی جان و مال کی تحفظ اور امن برقرار رکھنے کے لیے جمعہ کے روز سے 5اپریل تک دفعہ 144نافذ کرد یا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ناصر خان نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں جمعہ سے 5 اپریل تک کے لیے دفعہ 144نافذ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جبکہ گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال کرنے، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔