میرا نشاہ (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام غیر قانونی وائی فائی ڈیوائس اور غیر رجسٹرڈ سم بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔