میرانشاہ(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 سے شام 7 بجے تک نافذ کی گئی ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کے لئے نافذ کی گئی ہے۔