جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

وانا(آئی این پی )جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل  کیلئے  لگائی گئی  ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا   کہ دفعہ 144   صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔