چینی فوج کی معاونت کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا انکشاف

ڈیپ سیک کو پیپلزلبریشن آرمی کے زیرانتظام ہسپتالوں میں استعمال کیا جارہاہے ،رپورٹ
  بیجنگ (آئی این پی )چین کی فوج نے اپنی کارروائیوں میں معاونت کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی فوج نے مبینہ طور پر ڈیپ سیک کے اوپن سورس مصنوعی ذہانت ماڈل کو غیر جنگی معاونت کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جو کہ ایک تجرباتی مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ بعد ازاں اسے زیادہ حساس اور خطرناک شعبوں میں وسعت دی جا سکے۔ڈیپ سیک، جس نے چین کو عالمی اے آئی ایکو سسٹم میں غلبہ حاصل کرنے کی راہ ہموار کی، کو پیپلز لبریشن آرمی کے زیرِ انتظام ہسپتالوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔مقامی رپورٹس کے مطابق، اس اے آئی کے اوپن سورس بڑے زبان ماڈلز کو پیپلز آرمڈ پولیس اور قومی دفاعی متحرک اداروں میں بھی لاگو کیا گیا ہے۔