پی ٹی آئی نے 9مئی کومینار پاکستان پر جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دیدی

لاہور(آئی این   پی)پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔اکمل خان باری نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔