پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنا یا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گرانڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔