پی ٹی آئی کی جلسہ کیلئے درخواست پر ڈپٹی کمشنر آج فیصلہ کریں:لاہور ہائیکورٹ

    لاہور (یواین پی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے 14اگست کوجلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کوقانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت کردی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی کارکن اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی وکالت سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دیتے ہیں اور انہیں ہدایت کرتے ہیں کہ وہ آج منگل صبح 11بجے تک فیصلہ کر دیں۔ اس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا۔