پشاور: ماں اور شیر خوار بچے کو قتل کر کے لاشیں کنویں میں پھینک دیں

پشاور: ماں اور شیر خوار بچے کو قتل کر کے لاشیں کنویں میں پھینک دیں

پشاور کے تھانہ متنی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک خاتون اور اس کے شیر خوار بچے کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد دونوں کی لاشیں قریبی کنویں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت اور رہائشی علاقے کی تصدیق کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔