صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں لالازار کرسچن کالونی کے ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، لاشیں ایک بند گھر سے اس وقت برآمد کی گئیں جب اہلِ محلہ کو شدید بدبو محسوس ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کی لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں اور ان پر تشدد کے آثار بھی پائے گئے ہیں، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دی جائے گی۔واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور قریبی افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتولین عرصے سے اسی گھر میں مقیم تھیں اور بظاہر کسی سے دشمنی نہیں تھی۔پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔