مظفرآباد(آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل کی سماعت آج پیر کوہوگی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 29 جون 2026، بروز پیر مقرر کر دی تھی۔واضح رہے کہ 23 جون 2026 کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا۔تاہم الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، اب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے قانونی پہلوں کا جائزہ لیا جائے۔