بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم ہاؤس اورآفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے، آڈیو لیکس ہونے کا معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کل منگل 21 جنوری کو چیمبر میں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عذیرکرامت بھنڈاری چیمبرمیں پیش ہوں گے۔بانی پی ٹی آئی نے 2022 میں درخواست دائر کی تھی اور رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی تھی۔