حکومت مخالف مظاہر ے، سربیا کے صدرکا استعفی دینے کا اعلان، عہدہ چھوڑ دیں گے

 بلغراد(آئی این پی )سربیا کے صدر الیکساندر ووچچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے، جس کے بعد ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ووچچ نے یہ اعلان دارالحکومت بیلگریڈ میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ "چند ہفتے ہی مزید صدر رہیں گے" اور اس کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سربیا میں یہ سیاسی پیشرفت گزشتہ 18 ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جو نومبر 2024 میں نووی ساد شہر کے ایک ریلوے اسٹیشن حادثے کے بعد شروع ہوئے تھے، جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے