غزہ میں اسرائیلی حملوں کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہر ے،حملے روکنے کا مطالبہ

نیویارک ، یمن ، عمان اورپیرس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، اسرائیل مخالف نعرے ، فضائی حملوں کی مذمت 
نیویارک؍ صنعاء؍اومان؍ پیرس (آئی این پی) غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف نیو یارک ،یمن ،عمان اور پیرس سمیت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے اور  حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ نیو یارک کے ٹائمز سکوئر پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ نیو یارک کے ٹائمز سکوئر پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف ایک بار پھر اپنی آواز بلند کی۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ پر فوری حملے روکے جائیں جب کہ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے محمود خلیل کو رہا کرنے اور بے دخلی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ غزہ میں فلسطینیوں پر تازہ حملوں کے خلاف اسرائیلیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی پولیس نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ یمن میں لاکھوں افراد کی اسرائیل اور امریکا کے خلاف ریلی۔ مظاہرین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ دارالحکومت صنعا ء میں لاکھوں افراد اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔عمان میں مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور اقوام عالم سے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا ۔۔ مظاہرین نے تازہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔