عاقب جاوید پہلے اپنا جائزہ لیں ، کرکٹ بہتر نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں: اظہر علی

ہم تین سال سے برے فیصلے ہی دیکھ رہے ہیں،حالات نہ سنبھلے توفینز کودوبارہ کرکٹ کی طرف نہیں لاسکیں گے، سابق کپتان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کریں ،ہم تین سال سے برے فیصلے ہی دیکھ رہے ہیں ۔سابق کپتان نے کہا کہ عاقب جاوید سرفراز،بابر پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے، پہلے اپنا جائزہ لیں،کرکٹ بہتر نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں،پاکستان کی کپتانی کے لیے اس سے براوقت نہیں ہو سکتا ، بابراعظم کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے، پاکستان کرکٹ اپنی دلچسپی کھورہی ہے ، حالات نہ سنبھلے توفینز کودوبارہ کرکٹ کی طرف نہیں لاسکیں گے۔