شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، طارق فضل چودھری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور چوہدری طارق فضل چوہدری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہئے کہا ہے کہ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایکس پر جاری بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، پاکستان کے بہادر سیکیورٹی ادارے ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔ شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔طارق فضل چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔