پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے آئی خاتون سمیت 17 امیدوار گرفتار

پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے آئی خاتون سمیت 17 امیدوار گرفتار

پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے امیدواروں سے مقدمات درج کروانے والے گروہ کا پردہ چاک، ڈیجیٹل ڈیوائس استعمال کرنے والا گروہ گرفتار۔

ڈیجیٹل ڈیوائس کی مدد سے امیدواروں کو نقل کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیا، جس کے سرغنہ کے طور پر ایک سابق پولیس اہلکار کا انکشاف ہوا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے 17 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں پولیس اہلکار اور خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ چنیوٹ پولیس کے سابق اہلکار علی نے 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے کے عوض ڈیوائس فروخت کی۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد نے کہا کہ اہلکار امیدواروں کو دوران ٹیسٹ مدد فراہم کرتا تھا۔ گروہ پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر امیدواروں سے رقم بٹورتا تھا۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور دیگر یونٹس میں بھرتی مکمل طور پر میرٹ پر کی جا رہی ہے اور نوجوانوں کو نوسربازوں کے جھانسے میں آ کر اپنے مستقبل کو خراب نہ کرنے کی تنبیہ کی۔