سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوسٹر حادثے کا شکار، 22 افراد زخمی

سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوسٹر حادثے کا شکار، 22 افراد زخمی

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

 بعض زخمیوں کی حالت کے پیشِ نظر انہیں مزید علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر مدین سے پشاور جا رہی تھی۔