لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ میں واقع الحفیظ پلازہ کی پہلی منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائرفائٹرز فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجوہات اور کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو اہلکاروں نے عمارت کو خالی کروا لیا ہے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔الحفیظ پلازہ گلبرگ کے مصروف ترین کاروباری پلازوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کپڑوں، کاسمیٹکس اور برانڈڈ آئٹمز کی متعدد دکانیں موجود ہیں۔ واقعے کے باعث مین بلیوارڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔