ستوکتلہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، گھر میں داخل ہو کر فائرنگ، باپ بیٹے شہید

ستوکتلہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، گھر میں داخل ہو کر فائرنگ، باپ بیٹے شہید

پولیس کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سعید اور اس کا بیٹا شمشیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

 واقعے کے بعد چار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔ایس پی صدر رانا غیور کے مطابق مقتول شمشیر کے بھائی احسن نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کی وجہ سے ملزمان سے رنجش موجود تھی اور اسی بنیاد پر یہ سنگین واردات کی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔