فاطمہ ثناء انگلینڈ روانہ، دی ہنڈریڈ کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

فاطمہ ثناء انگلینڈ روانہ، دی ہنڈریڈ کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا سے انگلینڈ روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ معروف فرنچائز ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کریں گی۔

فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں، جو پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے ایک اہم اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔فاطمہ ثناء نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کی تھی، تاہم دی ہنڈریڈ میں شرکت کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ویمن ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔