مذاکرات کامیاب، پرائیویٹ سکولز مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

 پرائیویٹ سکولز کے سندھ کی تعلیم میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں:سید سردار علی شاہ 
کراچی(آئی این پی )وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے وفد  کے مذاکرات کامیابی ہوگئے جس کے بعد  مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر نجی سکولز ایسوسی ایشن نے کل 9 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔ملاقات کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری سکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ سکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران موجود تھے۔ملاقات میں اینٹی کرپشن کی تصدیق کے مربوط طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا سکولز اور والدین کے تمام خدشات کا مکمل خیال رکھا جائے گا تا کہ سکول منتظمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے سندھ کی تعلیم میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں