ٹیلی کام سروسز بلا تعطل رکھنے کیلئے وزارت آئی ٹی کی ہدایات جاری

اسلام آباد(یواین پی) وزارتِ آئی ٹی نے مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کو بلا تعطل برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزارت آئی ٹی نے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ شدید بارشوں یا قدرتی آفات کے دوران مواصلاتی نظام متاثر نہ ہو