فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ لازمی منسوخ کرائیں:نادرا کی ہدایت

 لاہور(آئی این پی )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ نادرا سے لازماً منسوخ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔نادراترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ہو چکا ہے لیکن نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرایا تو اس شہری کے والدین، شریک حیات یا بچوں کو نادرا دفتر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی شناختی دستاویز کی درخواست دینے پر پہلے اپنے مرحوم رشتہ دار کا شناختی کارڈ منسوخ کرانا ہو گا جس کے بعد درخواست کی پراسیسنگ ہو گی۔اگر وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ہو چکا ہے تو شناختی کارڈ گھر بیٹھے منسوخ کرانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں۔