ایف آئی اے نے ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل قائم کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت ور سائبر کرائمز کی روک تھام خصوصی "ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل قائم کر دیا ،یہ سیل کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے مجرمانہ استعمال کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس نئے انویسٹی گیشن سیل کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، یہ خصوصی سیل ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کے تحت کام کرے گا جبکہ ورچوئل کرنسی سیل کے تحت ایک مرکزی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔مجرمانہ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے نیب ، پولیس، ایف بی آر، نیکٹا اور دیگر صوبائی و قومی ادارے اس سیل کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے