شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس، سندھ بھر کی عدالتوں میں تعطیل

کراچی (آئی این پی )سندھ کی عدالتوں میں  آج 9 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس  مبارک کے موقع پر 14 صفر المظفر ، 9 اگست کو سندھ بھر کی عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔اعلامیے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ، کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد بینچز اور ماتحت عدالتیں آج  بندرہیں گی۔