کراچی (آئی این پی) کراچی میں گندم کی قیمت 116 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی جس کے باعث شہرقائد میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔کمشنر کراچی نے آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیے جس کے مطابق ریگولر آٹے کے ہول سیل سرکاری نرخ 122روپے فی کلو مقررکئے گئے ہیں،ریگولر ڈھائی نمبر آٹے کے ر یٹیل سرکاری نرخ 125روپے فی کلو مقررکئے گئے ہیں۔فائن آٹے کے ہول سیل نئے سرکاری نرخ 132روپے اور ریٹیل سرکاری نرخ 135روپے فی کلومقررکئے گئے ہیں جبکہ چکی آٹے کے سرکاری نرخ 145روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں