فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ( اے ایف بی) سپریم کورٹ نے فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس کر دیئے۔سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 35 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔