170 کیمرے، ایمرجنسی 15 پینک بٹنز اور ماحولیاتی سینسرز نصب
لاہور(کرائم رپورٹر)سیاحوں کے تحفظ و سہولت کیلئے ملکہ کوہسار مری میں سمارٹ سیف سٹی مکمل طور پر آپریشنل*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد سمارٹ سیف سٹی مری کا باقاعدہ افتتاح کریں گی مری میں 170 جدید کیمرے، ایمرجنسی 15 پینک بٹنز اور ماحولیاتی سینسرز مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں مری میں مقامی پولیس کو جدید باڈی کیمز اور ڈرون بھی فراہم کر دیا گیا ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فری وائی فائی ہاٹ سپاٹس بھی مکمل طور پر فعال ہیں کیمروں کے ذریعے مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور انٹیلیجنٹ ٹریفک منیجمنٹ میں معاونت حاصل ہو گی: سیاح مری میں مقامی انتظامیہ اور سیف سٹی سے مکمل تعاون کریں، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر اطلاع دیں