،کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی سندھ کو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کی حمایت کی ، نہ کبھی کریگی۔اپنے ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، معاشی بحران ہے، انتظامی یونٹس کو چلانے کے لئے پیسے کہاں سے لائیں گے؟ ملک کے معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ مزید انتظامی یونٹس بنیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ انتظامی یونٹس کا معاملہ ایم کیوایم کا سیاسی اسٹنٹ ہے، مصطفی کمال ڈھائی سال سے وزیر صحت ہیں، انہوں نے اپنے ووٹرز کے لئے کبھی آواز اٹھائی؟ خالد مقبول صدیقی نے کوئی یونیورسٹی بنائی؟ کوئی تعلیم کا منصوبہ دیا؟۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے، سندھ کی تقسیم پیپلزپارٹی کو قابل قبول نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ پنجاب میں انتظامی یونٹس کی تقسیم چاہتے ہیں، سندھ کے لوگ نہیں چاہتے