صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے منظوری آئینی تقاضا ہے:ترجمان سندھ حکومت
کراچی(آئی این پی )ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے سندھ کروڑوں سندھیوں کی ماں ہے، اس کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا وفاقی حکومت کو صوبے کی حدود تبدیل کرنے یا نیا صوبہ بنانے کا یکطرفہ اختیار حاصل نہیں، اس کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے منظوری ضروری ہے۔ سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ 1973 کے آئین کا حوالہ دینے والے آرٹیکل 239 کی شق 4 بھی پڑھ لیں، جس کے تحت کسی صوبے کی حدود میں تبدیلی کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لازمی ہے۔ ان کے بقول وفاقی حکومت یکطرفہ طور پر سندھ کو تقسیم نہیں کر سکتی