سندھ حکومت بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، سعدیہ جاوید

کراچی (آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمانوں نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں سندھ حکومت بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی،اس طرح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں احتجاج کیے جائینگے، کل کا دن بین الاقوامی اداروں کو جھنجھوڑ نے کا دن ہے۔ کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پریس کانفرنس کر نے کا مقصد بھارت کی کشمیر پر جارحیت کو یوم سیاہ طور منانا ہے،شھید ذوالفقار بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، پورے صوبے میں سندھ حکومت بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔