اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں جاری انٹرنیٹ بحران پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا،قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 5دسمبرجمعرات کو ہوگا۔چیئرپرسن پلوشہ خان اجلاس کی صدارت کریں گی،اجلاس میں انٹرنیٹ کی سست روی اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت آئی ٹی6ماہ کے دوران آئی ٹی سیکٹرکو ہونے والے نقصان پر بریفنگ دے گی۔