ایران کا امریکی الزام مسترد: غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مداخلت نہیں کی

ایران کا امریکی الزام مسترد: غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مداخلت نہیں کی

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے امریکی الزامات کو قطعی طور پر بےبنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایسے ہر اقدام کی حمایت کرے گا جو مظالم کو روکنے کے لیے کیا جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں غزہ کے عوام کے مفادات کا مکمل ادراک ہے۔