جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 24 سالہ نوجوان جاں بحق

جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 24 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 24 سالہ نوجوان نوید جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔