ویب ڈیسک: سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فولڈ 7 اپنی مضبوطی اور پائیداری کے حوالے سے ایک بار پھر سرخرو ہوگیا۔
مقبول یوٹیوبر اور ٹیک ریویور زیک نیلسن نے فون پر خراش، آگ، دھول اور موڑنے سمیت کئی سخت ٹیسٹ کیے جنہیں فون نے کامیابی سے عبور کیا۔
خراش اور حفاظتی شیشے کا ٹیسٹ
گلیکسی زی فولڈ 7 میں گوریلا گلاس سیرامک 2 استعمال کیا گیا، Mohs ہارڈنیس پیمانے پر سطح 6 پر ہلکی خراش جبکہ سطح 7 پر گہرے نشان ظاہر ہوئے۔ اندرونی اسکرین نسبتاً نازک تھی مگر بہتر حالت میں رہی۔
کیمرہ رِنگ کی مضبوطی
فون کی کیمرہ رِنگ پر خراشیں ڈالنے کی کوشش ناکام رہی، جو ڈیزائن اور تعمیراتی معیار کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔
دھول اور آگ سے مزاحمت
IP48 ریٹنگ رکھنے والے فون نے دھول کے ذرات کے باوجود ہموار کارکردگی دکھائی۔ آگ کے ٹیسٹ میں بیرونی اسکرین 15 سیکنڈ جبکہ اندرونی اسکرین 10 سیکنڈ تک برقرار رہی۔
موڑنے کی جانچ
موڑنے کے سخت دباؤ کے باوجود فون نہ ٹوٹا، نہ جھکا اور نہ ہی نقصان ہوا، حالانکہ یہ اب تک کا سب سے پتلا فولڈ ایبل فون ہے۔
موٹائی کا انکشاف
کوریائی صارفین کی تنظیم کے مطابق، سام سنگ کی بتائی گئی موٹائی 8.9 ملی میٹر سے بھی کم یعنی 8.82 ملی میٹر نکلی، جو دیگر برانڈز کے برعکس ہے۔سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 نے اپنی مضبوطی اور باریکی کے ساتھ فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا معیار قائم کردیا ہے۔