ایپل 2026ء میں فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری میں مصروف

ایپل 2026ء میں فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری میں مصروف

تفصیلات:
دنیا کی کئی کمپنیاں فولڈ ایبل موبائل فونز متعارف کروا چکی ہیں، اور اب ایپل بھی اس دوڑ میں شامل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق:

ایپل 2026ء کے ششماہی میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ آئی فون "بک اسٹائل" ڈیزائن میں ہوگا، جو کسی کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جا سکے گا۔
اس فولڈ ایبل آئی فون کا سائز 7.9 سے 8.3 انچ تک ہوگا۔ڈیوائس لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگی، جو ہزاروں بار فولڈ ہونے کے باوجود نقصان سے محفوظ رہے گا۔
خصوصیات:

جدید چپ سیٹ,اعلیٰ کارکردگی والے کیمرے,بہترین ڈیزائن
ایپل کی سروسز جیسے آئی کلاؤڈ، ایپل پے، اور ایپل میوزک کے ساتھ مکمل ہم آہنگی.ایپل کے اس فولڈ ایبل فون کو جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار تصور کیا جا رہا ہے، اور یہ مارکیٹ میں فولڈ ایبل ڈیوائسز کے شعبے میں ایک نیا معیار قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔