سام سنگ ملازمین کا بونس میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج، ہڑتال کی دھمکی

سام سنگ ملازمین کا بونس میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج، ہڑتال کی دھمکی

سام سنگ کے ہزاروں ملازمین نے جنوبی کوریا کے شہر پیونگ ٹیک میں واقع چپ کمپلیکس کے باہر ریلی نکال کر بونس میں اضافہ نہ کیے جانے پر احتجاج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسیوں ہزار ملازمین نے فیکٹری کے احاطے میں جمع ہو کر نعرے بازی کی اور معاوضے کے نظام میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔یونین عہدیداروں کے مطابق تقریباً 40 ہزار ملازمین اس احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے باعث میموری چپس کی عالمی مانگ اور کمپنی کے منافع میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے ملازمین کی تنخواہوں اور بونس میں بھی مناسب اضافہ کیا جانا چاہیے۔یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب سام سنگ نے جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی آمدنی اور آپریٹنگ منافع میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا تھا۔ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہڑتال کی جا سکتی ہے۔