ویب ڈیسک: اسمارٹ فونز کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں تبدیلی، شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، سام سنگ کی ڈیوائس گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں مختلف اسمارٹ فونز نے چارٹ میں سرِ فہرست رہنے کی کوشش کی۔ پچھلے ہفتے شیاؤمی کا ریڈمی ٹربو 4 پرو پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی موجود ہے، جو حالیہ دنوں میں نیا اضافہ ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چوتھے، اور موٹورولا ایچ 60 پرو پانچویں نمبر پر ہیں۔ دیگر مشہور ڈیوائسز میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، اور ایپل کا آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں نمبر پر ہے۔نئی انٹری کے طور پر سام سنگ گلیکسی اے 36 نویں اور انفینِکس نوٹ 50 پرو + دسویں نمبر پر شامل ہو گئے ہیں۔