موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو حادثہ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے
موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں سابق آئی جی عامر ذوالفقار محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق عامر ذوالفقار لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔