ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔
اداکارہ، جو اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، اب مکمل طور پر اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پر 1.6 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔کومل عزیز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کا ماحول ایک پڑھے لکھے شخص کے لیے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ:کام کے اوقات غیر متوازن تھے۔ادائیگیوں میں تاخیر ان کے لیے مسئلہ نہیں تھا لیکن ماحول کے حوالے سے مشکلات تھیں۔صاف ستھرے واش رومز کی سہولت موجود نہیں تھی۔انڈسٹری کے اندرونی سیاست اور کڑواہٹ ناقابل برداشت تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ انڈسٹری کو خواتین کے لیے ٹاکسک اور غیر محفوظ کہا جاتا ہے لیکن ان کے ساتھ ایسا کوئی منفی رویہ نہیں رکھا گیا۔ البتہ، وہ چاہتی تھیں کہ ماحول زیادہ محفوظ اور پیشہ ورانہ ہو۔کومل عزیز کے مطابق شوبز کی دنیا زیادہ تر چمک دمک اور گلیمر سے بھری ہوئی ہے، جہاں حقیقی لوگ کم اور شہرت کے پیچھے بھاگنے والے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا صرف نشہ بازوں اور گلیمر کے شوقین افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہے، اور وہ اس ماحول کے ساتھ مطابقت نہیں رکھ سکیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خاموشی کے ساتھ چھوڑ دیا، اور انسٹاگرام پر دکھ بھری پوسٹس کرنے کے بجائے اپنے کاروبار پر فوکس کیا۔