بڑی فوڈ ڈلیوری کمپنیز میں رائیڈرز جعلی نام یا دوسروں کے اکائونٹس استعمال کرکے کام کررہے ہیں:ہوم آفس
لندن (آئی این پی)برطانوی حکومت نے سمندر کے ذریعے یا دیگر غیر قانونی طریقے سے آنے والے پناہ گزینوں کو روکنے کیلئے فوڈ رائیڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بڑا کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم آفس نے گذشتہ روز ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بڑی فوڈ ڈلیوری کمپنیز میں رائیڈرز جعلی ناموں یا دوسروں کے اکانٹس استعمال کرکے کام کررہے ہیں۔