برطانیہ میں پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر‘ ملک کو تقسیم کر رہا ہے گارڈین کی رپورٹ

 پناہ گزینوں کو عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا ڈھائی سال بعد درخواست دینی ہوگی، مستقل رہائش کیلئے 20 سال تک انتظار کرنا ہوگا
دنیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے سلامتی کے خطرات اور معاشی دبائو  پر پاکستان کے موقف کی تائید کی جانے لگی
لندن (آئی این پی )دنیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے سلامتی کے خطرات اور معاشی دبائو  پر پاکستان کے موقف کی تائید کی جانے لگی۔پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی طرح برطانیہ میں بھی پناہ گزین شدید چیلنج بن گئے۔برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہے اور ملک کو تقسیم کر رہا ہے، اگر تارکین کے آبائی ممالک محفوظ ہو جائیں تو انہیں واپس جانا پڑے گا، چاہے ان کے پاس جائیداد ہی کیوں نہ ہو۔دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کو مستقل کے بجائے عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا ڈھائی سال بعد درخواست دینی ہوگی، غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کو مستقل رہائش کیلئے   20 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔ غیر قانونی تارکین وطن برادریوں پر زبردست دبا ڈال رہے ہیں اور خدمات کو متاثر کر رہے ہیں