برطانیہ :پناہ گزینوں کے خاندان بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل

لندن (آئی  این پی )برطانیہ نے پناہ گزینوں کیلئے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کردیں۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  برطانیہ کی وزیرداخلہ یویٹ کوپر نے پناہ گزینوں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ فی الحال پناہ گزین خاندان کے ملاپ کی نئی درخواستیں جمع نہیں کرا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد پناہ گزینوں پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو دیگر مہاجرین کے لیے ہیں، ان شرائط میں کم از کم 29 ہزار پانڈ سالانہ آمدنی، مناسب رہائش اور  اہل خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہے