پھالیہ:زمین کی رقم نہ دینے پر ماں باپ اور بیوی کو قتل کردیا

احسان اللہ روزگار کے سلسلے میں کویت میں مقیم ہے‘چند روز قبل واپس آیا تھا‘باپ سے رقم کا مطالبہ کیا
 پھالیہ(آئی این پی) پنجاب میں تھانہ بھاگٹ کے گائوں سعداللہ پور میں بد بخت بیٹا اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پھالیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں باپ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم احسان اللہ فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسان اللہ ولد محمد حسین عمر عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم تھا جو کہ چار روز قبل کویت سے واپس آیا ہوا تھا۔حکام کا بتانا ہے کہ چند روز قبل ہی اس کے والد نے اپنی زمین فروخت کی تھی ملزم اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا مگر والد کے انکار کی رنجش پر ملزم احسان نے اپنے والد والدہ اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا